ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی میں گھر کے باہر رکھی ہوئی تین بائک نذر آتش؛

ہبلی میں گھر کے باہر رکھی ہوئی تین بائک نذر آتش؛

Sun, 24 Sep 2017 15:13:39    S.O. News Service

ہبلی 24/ستمبر (ایس او نیوز)  یہاں شہر کے گنیش  پیٹ میں اپنے ہی گھر کے کمپائونڈ میں رکھی ہوئی تین موٹر بائکوں کو کچھ نامعلوم شرپسندوں کی طرف سے نذر آتش کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے، بتایا گیا ہے کہ رات کے کسی پہر میں کسی نے ان بائکوں کو آگ لگادی، جس کے نتیجے میں تینوں بائک جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  یہ بائیک ظہیر احمد اور شکیل احمد کی ملکیت ہیں۔ ظہیر احمد کے مطابق اُس نے اپنی بائک کے اندرونی  بیگ کے اندر  ایک ماہ کی تنخواہ 16ہزار روپیہ بھی محفوظ رکھا تھا مگربائک کو آگ لگنے سے متعلقہ رقم بھی جل کر خاک ہوگئی ہے۔

موٹر بائکوں کو آگ لگنے کے تعلق سے پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ چھان بین جاری ہے۔

 

 


Share: